ہومتازہ ترینپاک فضائیہ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، چشم دید گواہوں نے ملزم...

پاک فضائیہ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، چشم دید گواہوں نے ملزم کی شناخت کرلی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو شہید کرنے والے ملزم سعد عباسی کو چشم دید گواہوں نے شناخت کر لیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا، جہاں ملزم عدالت میں رونے لگا۔ جج نے ملزم سے کہا کہ رونے کا کیا فائدہ، تم نے ملک کا بڑا نقصان کیا ہے۔

پراسیکیوٹر نوید کیانی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی شناخت گواہان کامران اور وسیم نے کی ہے، اور شناخت پریڈ اڈیالا جیل میں مکمل ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ کی منظوری دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں