شنگھائی (لارڈ میڈیا): چین کی کمپنی برین کو نے ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جو انسانوں کے خیالات سے روبوٹس کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس برین ٹو روبوٹ انٹرفیس ٹیکنالوجی میں آپریٹرز ای ای جی ہیڈ سیٹس پہنتے ہیں جو ان کی دماغی سرگرمیوں کو روبوٹس کو ہدایات دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ برین کو نے اس سسٹم کو شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے دوران پیش کیا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس الگورتھمز کے استعمال سے درست خیال سے درست ایکشن کو دریافت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس سسٹم کو روبوٹک بازو اور دیگر ڈیوائسز کے ساتھ بھی منسلک کیا جاسکتا ہے۔
برین کو کے مطابق، یہ سسٹم ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے جسے الگورتھمز کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اے آئی کے شعبے میں زبردست پیشرفت سے روبوٹس کو خود مختار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے وہ انسانوں کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کر سکیں گے۔


