ہومتازہ ترینگرین پاکستان انیشیٹو کے باعث بنجر زمینیں آباد ہونے لگیں

گرین پاکستان انیشیٹو کے باعث بنجر زمینیں آباد ہونے لگیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے، کسانوں کی رہنمائی اور زرعی ترقی کے عمل کو فروغ مل رہا ہے۔ فارم کے مالک عاصم اعوان کے مطابق دو سال قبل ملنے والی بنجر زمین کا 80 فیصد رقبہ آباد کر دیا گیا ہے جہاں گندم، چنا اور کینولا کی کاشت کی جا رہی ہے۔

عاصم اعوان نے بتایا کہ ان کے پاس 100 خاندان ہیں جو اس منصوبے سے وابستہ ہیں، اور فصل کے دوران تقریباً 700 سے 800 مزدوروں کو روزگار ملتا ہے، جس سے لوگوں کی خوشحالی میں اضافہ ہوا ہے۔

عاصم اعوان نے کہا کہ جی پی آئی نے زمین فراہم کی، اور ان کی ٹیمیں مسلسل رہنمائی اور معاونت کر رہی ہیں۔ سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں، بیجوں اور دنیا میں آنے والی نئی زرعی معلومات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

فارم کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ صرف انفرادی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے، اور حکومت کے اس اقدام سے مستقبل میں کوئی زمین بنجر نہیں رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں