ہومتازہ تریندلجیت دوسانجھ نے فلم ’ستلج‘ کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا

دلجیت دوسانجھ نے فلم ’ستلج‘ کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا

ممبئی (لارڈ میڈیا): معروف اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم ‘ستلج’ کے لیے صرف ایک روپیہ بطور علامتی معاوضہ لیا۔ فلم کے ڈائریکٹر ہنی ٹریہن نے بتایا کہ دلجیت نے جسونت سنگھ خالڑا کی تصویر دیکھنے کے بعد جذباتی ہو کر کہا کہ ایسی شخصیت کا کردار ادا کرنے کے لیے معاوضہ لینا ان کے لیے شرم کی بات ہو گی۔

ٹریہن نے مزید بتایا کہ انہوں نے دلجیت کو معاوضہ لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن دلجیت نے صرف معاہدے کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایک روپے لینے پر رضامندی ظاہر کی۔ شوٹنگ کے دوران بھی دلجیت نے بھرپور تعاون کیا اور شیڈول میں تاخیر کے باوجود کبھی شکایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ فلم ‘ستلج’ زی فائیو پر ریلیز ہونے کے دو روز بعد ہی پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی تھی جس کے بعد یہ فلم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں