واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا موساد کی اعلیٰ سطحی انٹیلی جنس سے واضح تعلق تھا۔ انہوں نے جو روگن پوڈ کاسٹ پر تین گھنٹے کے انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا۔
وینس نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عناصر امریکا میں رائے عامہ کو متاثر کرنے اور ایران کے ساتھ مذاکرات کو کمزور کرنے کے لئے ایک مضبوط مالی امداد کی مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے امریکا اسرائیل تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ‘بلیک میل’ نے امریکا کو ایران کے ساتھ جنگ پر مجبور نہیں کیا۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنا ہے، جو کہ بغیر کسی مقصد کے ہے۔


