ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا کے حساس اضلاع کو جدید ڈرونز فراہم

خیبر پختونخوا کے حساس اضلاع کو جدید ڈرونز فراہم

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مؤثر بنانے کے لیے صوبے کے حساس اضلاع کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر دی ہے۔ یہ اقدام دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

صوبے کے 27 اضلاع کو عالمی معیار کے ڈرونز فراہم کیے گئے ہیں جو تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور خفیہ آپریشنز، ہنگامی حالات اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بارودی مواد سے حملوں میں مددگار ہوں گے۔

نئے ڈرونز ملٹی سسٹم سنسرز اور مصنوعی ذہانت کے فیچرز سے بھی لیس ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی حساس اضلاع پشاور، لوئر دیر، سوات، ہنگو، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فراہم کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں