ہوماہم ترینآبنائے ہرمز ایران کی ناقابل عبور سرخ لکیر ہے، ابراہیم ذوالفقاری

آبنائے ہرمز ایران کی ناقابل عبور سرخ لکیر ہے، ابراہیم ذوالفقاری

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تو ایران خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو تباہ کر دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی ناقابل عبور سرخ لکیر ہے اور اس میں امریکی مداخلت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

ایرانی فوجی ترجمان محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوجی کارروائیاں جاری رہیں تو جنگ نئے محاذوں تک پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ ابھی مکمل نہیں ہوا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران کا جواب دشمن کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہوگا۔

محمد اکرمینیا نے مزید کہا کہ ایران کا اپنے ہمسایہ ممالک یا خطے کی اسلامی ریاستوں سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایران ہمیشہ علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتا آیا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی، قومی مفادات اور وقار کے تحفظ کو اولین ذمہ داری سمجھتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں