ہومتازہ ترینلاہور ہائیکورٹ نے عوامی اراضی کے کمرشل استعمال پر پابندی لگا دی

لاہور ہائیکورٹ نے عوامی اراضی کے کمرشل استعمال پر پابندی لگا دی

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سکول، پارک اور مساجد کے لیے مختص اراضی کا کمرشل یا گھریلو استعمال روک دیا ہے۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو ہدایت دی کہ یہ اراضی عوامی امانت ہے اور اس کا من مانی استعمال نہیں ہو سکتا۔

عدالت نے ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ وہ تین ماہ کے اندر متعلقہ اراضی کو قانون کے مطابق الاٹ، لیز یا نیلام کرے تاکہ وہاں سکول قائم ہو سکے اور عوام کو تعلیمی سہولت فراہم کی جا سکے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سکول کے لیے مخصوص اراضی کو صرف عوامی مفاد میں ہی استعمال کیا جائے گا۔

کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے عدالت میں کہا تھا کہ ایل ڈی اے سکول کا نقشہ منظور نہیں کر رہا اور اراضی کو اپنے نام منتقل کرنا چاہتا ہے۔ عدالت نے ایل ڈی اے ایکٹ کی دفعہ 13(6) کو آئینی قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں بھی ایل ڈی اے کے قوانین کی پابند ہیں اور یہ بطور ریگولیٹر منظوری کی شرائط پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر ایل ڈی اے مستقبل میں سہولتی اراضی کو غلط استعمال کرے تو اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں