واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے مختلف فوجی اہداف پر حملے کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں ایران کی متعدد اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کے مراکز، ساحلی نگرانی کی تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ حملوں کے دوران ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں بھی متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ بندر عباس ایران کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے اور آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہونے کے باعث اسے ایران کی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب کی ایک اہم عسکری تنصیب تصور کیا جاتا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید محدود کرنا اور آبنائے ہرمز کے اطراف فوجی سرگرمیوں کو کمزور کرنا ہے۔


