ہوماہم ترینمودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارتی معاشی مشکلات میں اضافہ

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارتی معاشی مشکلات میں اضافہ

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو دفاعی، سفارتی اور معاشی میدان میں بدترین ناکامیوں کا سامنا ہے۔ امریکی سینیٹرز نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر سو فیصد سے زائد ٹیرف لاگو کرنے کا بل متعارف کرایا ہے، جس میں بھارت بھی شامل ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اس تجویز سے بھارت کی توانائی درآمدات اور امریکہ سے تجارتی مذاکرات متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ مودی حکومت کی نالائقی کے سبب مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران بھارت کو تیل اور گیس کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت میں مہنگائی، بیروزگاری اور عوامی مشکلات میں اضافہ کیا ہے، جس پر عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ شائننگ انڈیا اور اقتصادی قوت بننے کا خواب مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث چکنا چور ہو چکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں