ہومتازہ ترینمسلم لیگ ن اور تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی دفتر میں مذاکرات...

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی دفتر میں مذاکرات پر متفق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں مذاکرات کے لیے اکٹھے ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی۔

تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے فوراً ہی دعوت قبول کر لی اور پروگرام کے میزبان حامد میر کو گواہ بھی بنایا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو یقین دلایا کہ وہ اسپیکر ایاز صادق سے رابطہ کر کے فوری مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے کہا کہ وہ محمود خان اچکزئی، راجا ناصر عباس اور تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ اسپیکر آفس یا کمیٹی روم نمبر پانچ میں پہنچیں گے۔

وزیراعظم کی پیشکش کو تحریک انصاف نے خوش آمدید کہا ہے اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کیا کہ مذاکرات میں تاخیر کی وجہ بتائی جائے۔ پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی اکثریت مذاکرات کے حق میں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں