ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس کے بعد پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کو مکمل کیا جا سکے۔


