کراچی (لارڈ میڈیا) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب ایک اور کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
سی ویو کے قریب بھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جن کی شناخت رحمت اور سعید الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تمام واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔


