ہومتازہ ترینایران کی کوہ کلنگ ایٹمی تنصیبات امریکا کے لیے بڑا چیلنج بن...

ایران کی کوہ کلنگ ایٹمی تنصیبات امریکا کے لیے بڑا چیلنج بن گئی

تہران (لارڈ میڈیا): جنوبی ایران میں کوہ کلنگ کے نیچے زیر تعمیر ایرانی ایٹمی تنصیبات امریکا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہیں۔ امریکی خفیہ اداروں کے مطابق وہاں جدید سینٹری فیوج مشینیں نصب ہیں اور مبینہ طور پر 60 فیصد افزودہ یورینیم بھی محفوظ ہو سکتی ہے۔

ان تنصیبات کو قلعے سے تشبیہ دی جاتی ہے، اور ایرانی ان کے ذریعے یورینیم کو 90 فیصد تک افزودہ کر کے ایٹم بم بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ 5275 فٹ بلند کوہ کلنگ، زاگرس پہاڑی سلسلے کا حصہ ہے، اور تنصیبات پہاڑ کے اندر 328 فٹ کی گہرائی میں واقع ہیں۔

امریکی بنکر بسٹر بم 200 فٹ تک مار رکھتے ہیں، جس کے باعث ان تنصیبات کو نشانہ بنانا امریکا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات کو مضبوط بنا رکھا ہے تاکہ امریکی یا اسرائیلی بم ان کو کم نقصان پہنچا سکیں۔

یہ تنصیبات وسیع ہالوں پر مشتمل ہیں جن تک پہنچنے کے لیے چار سرنگیں بنائی گئی ہیں۔ اگر وہاں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ہوا تو ان کی حفاظت ایران کے لیے زندگی یا موت کا سوال ہو گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں