نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر عالمی میڈیا نے تشویش ظاہر کی ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق بھارت میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد خواتین کے خلاف جرائم رپورٹ ہوتے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق 2010 کے بعد سے خواتین کے خلاف جرائم میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ 2024 کے دوران خواتین سے زیادتی کے 29,536 مقدمات درج ہوئے۔
رائٹرز نے کہا ہے کہ بھارتی معاشرے میں پولیس اور عدلیہ کی بے حسی اور ذات پات کے نظام نے خواتین کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔
بھارتی سماجی کارکن رنجنا کماری نے کہا ہے کہ جرم کے بعد انصاف میں تاخیر اور سزا سے بچ نکلنے کے باعث مجرموں میں قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔
بھارتی وکیل کرونا نونڈی کے مطابق حکومت نے خواتین کے خلاف نفرت ختم کرنے کے لیے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔


