اسلام آباد (لارڈ میڈیا): محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج شام بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں بھی بارش متوقع ہے۔
پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بارش ہوسکتی ہے۔
بلوچستان کے آواران، خضدار، قلات اور ژوب میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور حبس رہنے کا امکان ہے۔


