ہومتازہ ترینحج 2030 تک ڈیجیٹل رجسٹریشن، 3 لاکھ سے زائد عازمین رجسٹرڈ

حج 2030 تک ڈیجیٹل رجسٹریشن، 3 لاکھ سے زائد عازمین رجسٹرڈ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حج 2027 تا 2030 کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جس کے تحت نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل پر رجسٹرڈ عازمینِ حج کی تعداد سوا 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، حج پورٹل کے ذریعے 2 لاکھ 83 ہزار جبکہ موبائل ایپ ‘پاک حج’ کے ذریعے 43 ہزار عازمین نے رجسٹریشن مکمل کی۔

رجسٹرڈ افراد میں سے 2 لاکھ 35 ہزار نے سرکاری حج سکیم جبکہ 90 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔ ان عازمین میں 1 لاکھ 91 ہزار مرد اور 1 لاکھ 34 ہزار خواتین شامل ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل اگلے اعلان تک جاری رہے گا۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن وصولی کا نظام بھی تیار کر لیا ہے، جس کی تفصیلات اور رقوم کی وصولی کا طریقہ کار جلد جاری کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں