کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ 12 جولائی 2026 کو ان کی بیٹی پیدا ہوئی اور اس کا نام عمائرہ انصاری رکھا گیا ہے۔
عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہماری ننھی شہزادی آگئی ہے، دنیا میں خوش آمدید عمائرہ انصاری، عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں۔’ اس خوشخبری پر مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ عریشہ نے عبداللہ فرخ سے 2024 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کا نکاح 2022 میں ہوا تھا۔ دونوں کے ہاں پہلے بیٹے عبدالدیان کی پیدائش مارچ 2025 میں ہوئی تھی۔


