ہومتازہ ترینملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ, صرف 15 دن کا ذخیرہ...

ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ, صرف 15 دن کا ذخیرہ باقی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے ملک میں پیٹرول کی ممکنہ قلت پر حکومت کو خبردار کرتے ہوئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل کے مطابق ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ تقریباً 370 ہزار ٹن ہے، جو صرف 15 روز کی کوریج کے لیے کافی ہے۔

او سی اے سی نے کہا ہے کہ کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے درآمدی پیٹرول مارکیٹ تک نہیں پہنچ سکا، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں قلت کا خدشہ ہے۔

آئل کمپنیز نے 66.7 ارب روپے کے زیر التوا کلیمز فوری جاری کرنے اور مالی بحران کی وجہ سے درآمدی صلاحیت متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

او سی اے سی نے حکومت سے درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی فوری کسٹمز کلیئرنس اور ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر پیٹرول کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں