ہومتازہ ترینفاٹا و پاٹا کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا

فاٹا و پاٹا کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (لارڈ میڈیا): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت سے فاٹا اور پاٹا کے لیے وعدہ کردہ 100 ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقے کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست نے قبائلی علاقوں کو 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، جسے پورا کیا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو واضح کردیا گیا ہے کہ فاٹا اور پاٹا ٹیکس نہیں دیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایف بی آر کے چیئرمین نے کتنی بار وزیرستان کا دورہ کیا ہے اور کیا اسلام آباد کے دفاتر میں بیٹھے افسران باہر نکل کر کام کرتے ہیں؟

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم گیس اور بجلی پیدا کرتے ہیں مگر ہمارے شہری ان سے محروم ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو مل کر وفاقی حکومت سے حقوق کی آواز اٹھانے کی تجویز دی اور وزیراعلیٰ سے ٹیکس کے مسائل پر مل کر کام کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری اور امن کا قیام ضروری ہے۔ نوجوانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور کرکٹ کے شوقین کھلاڑیوں کو بیرون ملک نہیں بھیجا جا سکا۔

گورنر کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کرکٹ لیگ 18 جولائی سے شروع ہو رہی ہے اور اس میں وزیراعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور سے سعودی ائیر لائن کی سروس شروع ہو چکی ہے اور روڈ ٹو مکہ سروس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

گورنر نے شکوہ کیا کہ کمپنیاں خیبرپختونخوا سے کماتی ہیں مگر یہاں خرچ نہیں کرتیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں