ہومتازہ تریناسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزیشن میں بےضابطگیاں، 9291 لائسنس مشکوک

اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزیشن میں بےضابطگیاں، 9291 لائسنس مشکوک

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ میں معلوم ہوا ہے کہ اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے دوران 9 ہزار 291 مشکوک لائسنس جاری ہوئے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق، وزارتِ داخلہ نے جتنے اسلحہ لائسنس جاری کیے تھے، نادرا نے اس سے زیادہ لائسنس کمپیوٹرائز کر دیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 44 ہزار 250 ممنوعہ بور لائسنس کمپیوٹرائز کیے گئے جبکہ اصل جاری اسلحہ لائسنس کی تعداد صرف 36 ہزار 497 تھی۔ مزید برآں، ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کیے گئے جن میں سے 10 ہزار 464 بعد میں جعلی قرار پائے۔

ممنوعہ بور لائسنسوں میں 7 ہزار 753 کا اضافی فرق پایا گیا۔ انتظامیہ نے اسلحہ لائسنسوں کے ریکارڈ میں سنگین بےضابطگیوں پر آڈٹ اعتراض تسلیم کرلیا اور تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں