ہومتازہ تریناین سی سی آئی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں سے فراڈ کرنے...

این سی سی آئی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں سے فراڈ کرنے والا 10 رکنی گینگ گرفتار کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): این سی سی آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں کے رشتہ دار بن کر فراڈ کرنے والا 10 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان جدید ماسکنگ سافٹ ویئر اور غیر ملکی واٹس ایپ نمبرز استعمال کر کے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ یہ ملزمان ہنگامی صورتحال اور ویزا مسائل کا بہانہ بنا کر شہریوں سے لاکھوں روپے مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرواتے تھے۔

این سی سی آئی اے نے اسلام آباد کے علاقے سوہان گارڈن میں چھاپہ مار کر محسن، عادل اور معشوق سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 10 موبائل، حساس بینک ڈیٹا، جعلی ٹرانزیکشن سلپس اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر محمد علی وسیم کے مطابق مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور منی ٹریل کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں