ہومتازہ ترینراولپنڈی ماں بچہ ہسپتال 21 سال بعد چلڈرن ہسپتال میں تبدیل کرنے...

راولپنڈی ماں بچہ ہسپتال 21 سال بعد چلڈرن ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): راولپنڈی میں 21 سال سے زیر تکمیل ماں بچہ اسپتال کو اب چلڈرن ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی لاگت ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھ کر 9 ارب روپے سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے 8 اپریل 2005 کو 200 بیڈ کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جس کی ابتدائی لاگت 1 ارب 50 کروڑ روپے تھی، جو اب 9 ارب 26 کروڑ 45 لاکھ 53 ہزار روپے ہو چکی ہے۔

ماں بچہ اسپتال منصوبہ 2005 میں فنڈز کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے منصوبہ شروع کیا مگر ساڑھے 6 سال میں مکمل نہ کرسکے۔

400 بیڈ کے چلڈرن اسپتال کے لیے مالی سال 2026/27 کے لیے 49 کروڑ 44 لاکھ 2 ہزار روپے پنجاب بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں، لیکن منصوبے کی تکمیل رواں مالی سال میں بھی ممکن نہیں ہوگی۔

اسپتال کے لیے 105 کنال اراضی میونسپل کارپوریشن افسران کی رہائش گاہیں مسمار کر کے فراہم کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی ڈویژن میں پہلا چلڈرن اسپتال دستیاب ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں