ہومتازہ تریناسٹنٹ لگوانے کے بعد بھی دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ برقرار

اسٹنٹ لگوانے کے بعد بھی دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ برقرار

لاہور (لارڈ میڈیا): دل کی شریانوں میں اسٹنٹ لگوانا بہت سے مریضوں کے لیے اہم مرحلہ ہوتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد بھی دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔ اسٹنٹ شریان کی رکاوٹ کو کھولتا ہے، مگر امراض قلب کی بنیادی بیماری کو ختم نہیں کرتا۔

ماہرین امراض قلب کے مطابق، اسٹنٹ صرف متاثرہ شریان کو کھولتا ہے، جبکہ اس بیماری کا علاج نہیں کرتا جو شریانوں میں چربی جمع کرکے رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔ اگر مریض صحت کا خیال نہ رکھے تو نئی شریانیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

سی کے برلا اسپتال دہلی کے ڈاکٹر انشول کمار جین کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ مستقل علاج نہیں بلکہ مجموعی علاج کا حصہ ہے۔ یہ خون کی روانی بحال کرتا ہے مگر چربی جمع ہونے کے عمل کو نہیں روکتا۔

ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی، بے قابو ذیابیطس، غیر صحت بخش غذا یا دواؤں میں لاپرواہی کے باعث نئی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ جدید اسٹنٹ مؤثر ہیں، مگر کچھ وجوہات کی بنا پر دوبارہ دل کا دورہ پڑ سکتا ہے، جیسے ری اسٹینوسس یا اسٹنٹ تھرومبوسس۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ مریض ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں باقاعدگی سے استعمال کریں، سگریٹ نوشی ترک کریں، متوازن غذا اپنائیں اور ورزش کو معمول بنائیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق، اگر اسٹنٹ کے بعد بھی غیر معمولی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ دل کی بیماری سے مکمل تحفظ فراہم نہیں کرتا، لہذا صحت مند طرز زندگی اپنانا ہی دل کو صحت مند رکھنے کا مؤثر طریقہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں