ہومتازہ ترینرواں سال پاکستان میں معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا...

رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہوگا۔ انہوں نے یہ بات ایف بی آر اصلاحات کے جائزہ اجلاس میں کہی، جہاں ٹیکس نظام کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کاروباری برادری کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور برآمدات کے فروغ کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ایف بی آر کو کاروباری طبقے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کے افسران کو ہر ماہ کراچی دورہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ کاروباری برادری کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔ ٹیکس قوانین کی پابندی کرنے والی کمپنیوں کی خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ شوگر، سیمنٹ، ٹوبیکو، ٹائلز اور فرٹیلائزرز کی صنعتوں میں پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کامیابی سے نصب کیا جا چکا ہے، جس سے اضافی ٹیکس وصولی ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں