تربیلہ (لارڈ میڈیا): حالیہ مون سون بارشوں اور بالائی اضلاع سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 101 فٹ بلند ہوگیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ پانی کی سطح 1503.19 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے۔
آج کے دن تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد 199,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج 158,100 کیوسک ہے۔ تربیلہ ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 16 یونٹ کام کر رہے ہیں جبکہ ایک یونٹ بند ہے۔
تربیلہ ڈیم میں بجلی کی پیداوار 4579 میگا واٹ ہے، جو کہ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 4980 میگاواٹ کے قریب ہے۔


