اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان میں رجسٹرڈ فائیو جی موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق، اپریل کے دوران ملک میں ایک لاکھ 62 ہزار 40 فائیو جی موبائل فونز مقامی طور پر تیار کیے گئے، جبکہ مئی تک یہ تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 326 تک پہنچ چکی تھی۔
دستاویزات کے مطابق، مقامی پیداوار سے صارفین کو نسبتاً کم قیمت پر فائیو جی اسمارٹ فونز دستیاب ہوں گے۔ مختلف کمپنیاں مقامی سطح پر فائیو جی فونز تیار کر رہی ہیں۔ فائیو جی سروس کے استعمال کے لیے صارفین کو مطابقت رکھنے والے ہینڈسیٹس کی ضرورت ہوگی اور بعض فائیو جی ڈیوائسز میں سروس فعال کرنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی ضروری ہوگا۔


