دبئی (لارڈ میڈیا) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ڈیرل مچل اور بھارت کے شبمن گل کے درمیان ریٹنگ کا فرق صرف 11 پوائنٹس رہ گیا ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ساتویں اور سلمان آغا اٹھارہویں نمبر پر ہیں۔
بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر ہیں۔


