اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کی اور مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کو مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔


