ہومتازہ ترینپاکستان نے 4722 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت واپس کر...

پاکستان نے 4722 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت واپس کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4,722 ارب روپے سے زائد کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان نے تقریباً 17 ارب امریکی ڈالر کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کیا ہے، جبکہ مالی سال 26 میں اب تک 2,900 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا جا چکا ہے۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ مالی سال 26 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 25 کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ رہی۔ قبل از وقت واپس کیے گئے قرض میں 51 فیصد اسٹیٹ بینک جبکہ 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا قرض شامل ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا ہے۔ بہتر انتظامی حکمت عملی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور ملکی مالیاتی استحکام میں مزید مضبوطی آئی ہے۔ بہتر قرض نظم و نسق سے پاکستان مضبوط، پائیدار اور کم لاگت مالیاتی نظام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں