ہوماہم ترینپنجاب میں پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا افتتاح

پنجاب میں پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا افتتاح

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پنک سالٹ کی صنعت، روزگار اور برآمدات کے فروغ کے لیے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ مجوزہ پروسیسنگ زون میں 200 سے زائد صنعتی یونٹس قائم ہوں گے، جہاں تقریباً 150 ملین کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس سے 10 ہزار افراد کو براہِ راست روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر اور ماڈل ریٹیل آؤٹ لیٹ بھی قائم کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے مطابق نئے سرمایہ کار پنک سالٹ کی پروسیسنگ، گرائنڈنگ، ریفائننگ، کلیننگ اور پیکجنگ کے لیے 50 لاکھ روپے سے 5 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے حاصل کر سکیں گے، جبکہ قرض کی واپسی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن سے سالانہ 300 ملین ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنک سالٹ کی بولی 471 ملین روپے تک پہنچی، جبکہ دوسرے مرحلے میں اب تک ڈھائی ارب روپے کی پیشکشیں موصول ہو چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پنک سالٹ کی عالمی برآمدات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنک نمک کی پیکنگ، پروسیسنگ اور ڈیکوریشن مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں جمع کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں