ڈیلس (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اسپین کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس پر ابتدا ہی سے حاوی دکھائی دی اور کامیابی حاصل کی۔
اسپین کے اویرزابال نے 24ویں منٹ میں پینلٹی پر پہلا گول کیا جبکہ پیڈرو پورو نے 58ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے برتری مستحکم کی۔ فتح کے ساتھ ہی اسپین نے 16 سال بعد ورلڈکپ فائنل میں واپسی کی۔
فرانس کی ٹیم مسلسل تیسری بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب پورا نہ کرسکی اور سیمی فائنل میں شکست کے بعد ان کا سفر اختتام پذیر ہوا۔
ورلڈکپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے فاتح کا مقابلہ فائنل میں اسپین سے ہوگا۔


