ہومUncategorizedحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کرنے والی ہے، جس کے تحت اوگرا رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرے گا۔

نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حتمی تعین میں حکومت کا کردار نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اس مجوزہ نظام کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ہر رات پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل، اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ یہ قیمتیں رات 12 بجے سے لاگو ہوں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں