آزاد کشمیر (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی انتخابی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، میاں محمد نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف 19 جولائی کو میرپور میں بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی اس جلسے میں شرکت کرے گی۔
نواز شریف دورۂ میرپور کے دوران پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی انتخابی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
تمام ٹکٹ ہولڈرز 19 جولائی کو میرپور میں ہونے والے انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے۔ نواز شریف تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔


