ہومتازہ ترینوفاقی حکومت کا آٹو پالیسی میں ایک سال کی توسیع کا امکان

وفاقی حکومت کا آٹو پالیسی میں ایک سال کی توسیع کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ آٹو پالیسی میں ایک سال کی توسیع کئے جانے کا امکان ہے، جبکہ نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف اور ٹیرف پالیسی بورڈ کے ساتھ مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے موثر دفاع میں ناکامی کے باعث موجودہ پالیسی میں توسیع کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید مشاورت جاری رہے گی۔

آٹومینوفیکچرر بھی گاڑیوں کی برآمدات کے اہداف حاصل کرنے اور مقامی گاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کو سرمایہ کار دوست بنانے کی ہدایت دی ہے، جس پر ایف بی آر، وزارت تجارت، وزارت قانون، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے مشاورت جاری ہے۔

نئی آٹوپالیسی میں جدید ٹیکنالوجی، برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کا ہدف ہے، جبکہ صارفین کو محفوظ، معیاری ماحول دوست گاڑیاں فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

نئی پالیسی میں عالمی معیار کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم تکمیل پر جرمانے عائد ہوں گے اور الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات شامل ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں