مدینہ منورہ (لارڈ میڈیا): سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مدینہ منورہ میں نادرا آفس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ اور نواحی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہری نادرا کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔
ترجمان نادرا نے مزید بتایا ہے کہ سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران نادرا کی خدمات کو معطل کیا گیا تھا تاہم حج سیزن کے بعد 12 جولائی سے نادرا آفس دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔


