ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید...

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور نازک حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف میزائل فائر کیے ہیں، جس سے سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پر حملہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور افہام و تفہیم کے لیے مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں