واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ نے ایران کے خلاف حملوں کے ایک اور مرحلے کا آغاز کر دیا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا کہ ’’ مشرقی امریکی وقت کے مطابق پیر کی شام4 بج کر 45 منٹ پر امریکی سنٹرل کمانڈ نے کمانڈر ان چیف کی ہدایت پر ایران کے خلاف مسلسل تیسری رات بھی حملوں کا آغاز کیا۔‘‘
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے ایرانی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا جن میں ساحلی نگرانی کے نظام، ڈرون اور میزائل کی تنصیبات شامل ہیں۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آج رات ان پر بہت سخت حملہ کریں گے اور کل بھی ان پر سخت حملے کریں گے۔‘‘


