ہومتازہ تریناپریل تا جون ملک بھر میں معمول سے 13 فیصد زیادہ بارش...

اپریل تا جون ملک بھر میں معمول سے 13 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) محکمہ موسمیات نے اپریل تا جون 2026 کے پری مون سون سیزن کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر بارشیں معمول سے 13 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ اس دوران ملک میں اوسطاً 73 ملی میٹر بارش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بارشیں معمول سے 23 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں 15 فیصد اور آزاد کشمیر میں 10 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

بلوچستان میں بھی معمول سے 10 فیصد زیادہ بارش ہوئی جبکہ سندھ میں بارش کی مقدار تقریباً معمول کے مطابق رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان واحد خطہ رہا جہاں پری مون سون سیزن کے دوران بارشیں معمول سے 17 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں