ہومتازہ ترینغزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 مزیدفلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 مزیدفلسطینی شہید

غزہ (لارڈ میڈیا): غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت مزید 9 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں یہ جانی نقصان ہوا ہے۔

غزہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں ایک پولیس چوکی پر اسرائیلی حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں جبالیہ پولیس سینٹر کے ڈائریکٹر، متعدد افسران اور اہلکار شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے بحری یونٹ کے کمانڈر اسامہ نعیم حمدی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ شمالی غزہ میں ایک الگ کارروائی کے دوران حماس کے مزید تین ارکان بھی مارے گئے ہیں، جن کے بارے میں فوج کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی اہلکاروں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس خبر میں شامل بعض معلومات متعلقہ فریقین کے بیانات اور دعوؤں پر مبنی ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق ممکن نہیں ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں