بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھانگ ای-7 قمری تحقیقی مشن کا کیریئر راکٹ چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی لانچنگ مرکز پہنچ گیا ہے۔
چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) کے مطابق لانگ مارچ-5 وائی 14 کیریئر راکٹ کو لانچنگ مرکز پر چھانگ ای-7 قمری تحقیقی مشن کے ساتھ جوڑا جائے گا اور دونوں کی مشترکہ اسمبلنگ اور آزمائش کی جائے گی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ چھانگ ای-7 خلائی مشن کو پہلے ہی لانچنگ مرکز منتقل کیا جا چکا ہے۔


