لاہور (لارڈ میڈیا): اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی تیاری مکمل ہے اور وہ 2022 کی طرح پوزیشن میں ہیں۔
ارشد ندیم نے 2022 کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا اور اب وہ ایک بار پھر تاریخ دہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ارشد ندیم بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں آخری سیشن کے بعد ارشد ندیم نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں شرکت کرکے اپنی اسٹرینتھ اور تیاری کا اندازہ لگائیں گے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کی یادیں تازہ ہیں اور ان کا مقابلہ ہمیشہ خود سے رہا ہے۔ سری لنکا کے کھلاڑی نے بھی اچھی تھرو کی ہے، اس بار مقابلہ سخت ہوگا لیکن وہ تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میدان میں اترنے کا دباؤ ہوتا ہے لیکن کامن ویلتھ گیمز کے اعزاز کی اہمیت کو جانتے ہیں۔ ارشد ندیم نے فینز سے دعاؤں کی درخواست کی ہے کہ اللہ انہیں فٹ رکھے۔


