ہومتازہ ترینایران نے مجھےقتل کرنے کی کوشش کی تو بڑے پیمانے پر میزائل...

ایران نے مجھےقتل کرنے کی کوشش کی تو بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا جائے گا،ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے انہیں قتل کرنے کی اپنی مبینہ دھمکی پر عمل کیا تو امریکہ ایران پر ایک ہزار میزائل داغے گا اور اس کے فوری بعد مزید ہزاروں میزائل بھی فائر کئے جائیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’’احکامات پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں اور امریکی فوج ایک سال کی مدت تک، جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جا سکتی ہے، ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر تباہ و برباد کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔‘‘

اس سے قبل جمعہ کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم تہران کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’’اسلامی جمہوریہ ایران نے ہم سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن امریکہ نے انہیں دوٹوک انداز میں بتا دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔‘‘

اس ہفتے کے آغاز میں امریکی افواج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر ہونے والے متعدد حملوں کے جواب میں ایران پر بار بار فضائی حملے کئے تھے۔ اس کے ردعمل میں ایران نے کویت، بحرین، قطر اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں