ہومتازہ ترینامریکی ریزیڈنسی پروگرام میں 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز منتخب

امریکی ریزیڈنسی پروگرام میں 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز منتخب

امریکہ (لارڈ میڈیا): پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے امریکی ریزیڈنسی پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکی ریزیڈنسی پروگرام میں 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کا انتخاب ہوا، جبکہ بھارت سے محض 400 ڈاکٹرز منتخب ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹرز کو امریکی فیلوشپ میڈیسن کے شعبے میں مواقع ملے ہیں، جہاں یو ایس ایم ایل ای پروگرام کے ذریعے اعلیٰ طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کے صدر، ڈاکٹر رضوان تاج نے نوجوان پاکستانی ڈاکٹرز کی عالمی کامیابیوں کو ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی نے طبی تعلیم کا معیار عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا ہے۔

ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا تھا کہ کونسل کی اصلاحات کی بدولت پاکستانی ڈاکٹرز عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں