ہومUncategorizedاسرائیل حزب اللہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے امریکی وفد بیروت...

اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے امریکی وفد بیروت پہنچ گیا

بیروت (لارڈ میڈیا) : اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا ہے۔ یہ وفد امریکا کی جانب سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے عمل درآمد میں تعاون کرے گا۔

لبنان کے سینئر حکام کے مطابق امریکی سینٹرل کمان نے اپنے اہلکار بیروت روانہ کیے، جو لبنان اور اسرائیل کے درمیان آئندہ ہفتے روم میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات سے قبل پہنچا ہے۔ ان مذاکرات میں 26 جون کو امریکا کی سرپرستی میں طے پانے والے معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے تحت اسرائیلی افواج مرحلہ وار لبنانی علاقے سے انخلا کریں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا ہے کہ سینٹ کام لبنان اور اسرائیل دونوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ ترجمان کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدہ اب عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور پہلے پائلٹ زون سے اسرائیلی افواج کی واپسی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں