واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی مالیاتی نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کی مالیاتی سرگرمیوں کو محدود کرنا بتایا گیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے اور ممکنہ طور پر یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوں گے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی مذاکرات کے نئے مرحلے کی درخواست کی تردید کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے ثالثوں کا دورہ ایران قبول کیا ہے۔


