ہومUncategorizedایک خلیجی ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور ہوگا،...

ایک خلیجی ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور ہوگا، جی سی سی

ریاض (لارڈ میڈیا): خلیج تعاون کونسل نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ کسی ایک ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔ کونسل نے آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک کسی بھی جارحیت کا متحدہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کونسل کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی خلیجی ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملے کے مترادف تصور کیا جائے گا اور ان ممالک کو انفرادی و اجتماعی دفاع کا حق حاصل ہے۔

خلیج تعاون کونسل نے حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے اور یکطرفہ طریقہ کار کو مسترد کیا۔

سعودی عرب اور جی سی سی نے ایران کے کویت، بحرین اور اردن پر حملوں کی مذمت کی اور علاقائی سلامتی و آزادانہ بحری آمدورفت کی حفاظت پر زور دیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے ایرانی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

امریکا نے آبنائے ہرمز میں مزید مداخلت کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا، پاسداران انقلاب نے خبردار کیا۔ جی سی سی نے آبنائے ہرمز کی آزادانہ گزرگاہ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں