بوسٹن (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل کے آفیشلز کے انتخاب پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، جس میں مراکش اور فرانس کے درمیان میچ کے تمام پانچ آفیشلز کو ارجنٹینا سے منتخب کیا گیا ہے۔
فیفا نے 9 جولائی کی رات کو ہونے والے اس میچ کے آفیشلز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں میچ ریفری، دونوں اسسٹنٹ ریفریز، ریزرو اسسٹنٹ ریفری اور فورتھ آفیشل سب ارجنٹینا سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین اور دنیا بھر کے فٹبال شائقین نے حیرت اور شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ اقدام فیفا کی جانب سے ارجنٹینا کی حمایت کا ایک اور ثبوت ہے۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے بھی اس معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیفا کھلم کھلا جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس کی شفافیت پر سوال اٹھایا۔


