ہومتازہ ترینبشریٰ بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست...

بشریٰ بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کردی

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں جیل اہلکار پر مبینہ غفلت، بدسلوکی اور غیر انسانی رویے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ درخواست فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں جمع کرائی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے ابتدائی سماعت کے بعد پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے دوران قید اپنی آنکھ میں شدید تکلیف کی شکایت کی، لیکن جیل انتظامیہ نے بروقت طبی توجہ فراہم نہیں کی۔ اس تاخیر کی وجہ سے ان کی آنکھ کی بیماری بگڑتی رہی اور انہیں فوری سرجری کرانا پڑی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ درخواست میں جیل اہلکار مریم پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا۔ مزید شکایات کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور قیدیوں کو مناسب طبی سہولیات اور انسانی حقوق کے مطابق برتاؤ یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں