ہومتازہ ترینمصر کی فیفا سے شکایت، ارجنٹینا میچ میں ریفری کے فیصلوں پر...

مصر کی فیفا سے شکایت، ارجنٹینا میچ میں ریفری کے فیصلوں پر اعتراض

قاہرہ (لارڈ میڈیا) مصر نے ارجنٹینا کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ کے متنازع فیصلوں پر فیفا سے باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔ مصری فٹبال فیڈریشن نے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر اور دیگر کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ریفری اور وی اے آر نے سنگین غلطیاں کیں جس کے باعث مصر کو ورلڈکپ سے باہر ہونا پڑا۔

مصری فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے ریفری اور وی اے آر حکام کے خلاف تحقیقات اور ورلڈکپ سے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریفریز نے متعدد مواقع پر ویڈیو ریویو سے گریز کیا اور واضح غلط فیصلے کیے۔ مصر کی ٹیم کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے اور فیفا کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنی چاہیے۔

گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں متنازع فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہوگئے تھے۔ ارجنٹینا کے خلاف میچ میں دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں مصری کپتان محمد صلاح اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کے درمیان آمنا سامنا ہوا، ارجنٹینا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو گرایا لیکن ریفری نے فاؤل نہیں دیا۔ اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے بھی ریفری کے فیصلوں پر سخت اعتراض کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بعد ازاں ارجنٹینا نے دوسرے ہاف میں 3 گول کر کے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں